فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں مقررہ ہدف سے 30ہزارکم طلبہ داخل

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) فیصل آباد کے سرکاری سکولوں میں داخلوں کا مقررہ ہدف پورا نہ ہونے پر محکمہ تعلیم نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گزشتہ سال40ہزار بچوں کے داخلوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم بھرپور داخلہ مہم کے باوجود اب تک صرف 10ہزار بچے داخل ہو سکے، جبکہ 30ہزار داخلوں کی کمی تاحال برقرار ہے۔سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم نے اسکول سربراہان اور اساتذہ کو 30اکتوبر تک داخلوں کا ہدف مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اساتذہ کو داخلوں کے اہداف تفویض کرکے ان سے تحریری حلف نامے لینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اہداف کے حصول اور اسکولوں میں داخلوں میں اضافے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ ہدف پورا نہ کرنے والے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں