غربت،بیروزگاری،افغان شہری سمگلرز کا آسان ہدف بننے لگے

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں بڑھتی غربت، بیروزگاری اورمعاشی عدم تحفظ کے باعث سادہ لوح افغان شہری اسمگلرز کا آسان ہدف بننے لگے.امریکی محکمہ خارجہ کی2026کی انسانی اسمگلنگ سے متعلق اہم رپورٹ کیمطابق طالبان رجیم انسانی حقوق کے مقررہ معیارات پر پورا اترنے اورمثر اقدامات کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے.طالبان رجیم اسمگلنگ کی روک تھام میں ناکام، متاثرین کے تحفظ اور ملزمان کیخلاف کارروائیوں کا ریکارڈ پیش نہ کر سکی۔اقوام متحدہ کے اداروں کے مطابق افغانستان میں خواتین، بچوں اور مقروض خاندانوں کو جبری مشقت کے سنگین خطرات کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں