حکومت مخالف ریلی نکالنے والے قانون کی گرفت میں آگئے

کمالیہ (نامہ نگار)حکومت مخالف ریلی 11 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ در ج ۔ تھانہ سٹی کمالیہ کی حدود میں مبینہ طور پر بغیر اجازت ریلی نکالنے ، سڑک بلاک کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کے الزام میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما آصف کاٹھیا، ساجدہ آصف سمیت 11نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پر پابندی کے باوجود ریلی نکالنے ، سڑک بلاک کرنے اور امن و امان کی صورتحال میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش اور قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور کردار کا تعین بھی تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں