سٹاک مارکیٹ میں مندی

کراچی (بیوروچیف) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز میں ہنڈرڈ انڈیکس 9سو پوائنٹس سے گھٹ کر 1 لاکھ 66 ہزار ایک سو کی سطح سے نیچے آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم کاروباری روز کے اختتام کے قریب اچانک مندی چھاگئی جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 352 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 67 ہزار 089 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں