LPGسرکاری نرخوں کے برعکس فروخت

لاہور( این این آئی)انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت یقینی نہ بنائی جا سکی ۔ایل پی جی کی سرکاری قیمت 279.34روپے فی کلو مقرر ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں 400سے 450روپے فی کلو فروخت جا ری ہے۔ دکانداروں نے زائد قیمت پر فروخت پر موقف دیا کہ جو قیمت حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس پر ڈسٹری بیوٹرز بھی سپلائی نہیں دے رہے، ہم مہنگی خرید کر کیسے حکومت کی قیمت پر فروخت کریں۔ حکومت مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائے ہم سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں