نسوار فیکٹری کے ملازم کا اغوا

ساہیوال( این این آئی ) نواحی چک 107نوایل سے نسوار فیکٹری ملازم اما ن اللہ 17سالہ کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا مقدمہ درج۔ واقعات کے مطابق اسی چک کے محنت کش اللہ دتہ کا بیٹا امان اللہ نسوار فیکٹری میں محنت مزدوری کے لیے گیا تو راستہ میں ہی نا معلوم ملزموں نے زبردستی اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ پولیس ڈیرہ رحیم نے اللہ دتہ کی مدعیت میں 365ت پ مقدمہ درج کر لیا ہے ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکا۔ اور پولیس ابھی تک ملزمو ں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہیں ہو سکی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں