فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش منایاگیا۔ نصرت فتح علی خان نے 13 اکتوبر1948ء کوفیصل آباد میں آنکھ کھولی۔ نصرت فتح علی خان نے اپنے والد استاد فتح علی خان سے فنِ گائیکی کی تربیت حاصل کی۔ اور اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے بل بوتے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی۔استاد نصرت فتح علی خان کی آواز میں موجود درد، سوز اور روحانیت نے سامعین کے دلوں پر گہرے نقوش چھوڑے۔




