اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

ساہیوال (بیوروچیف)ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت میں 400 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 57.0 فیصد مزید اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 97.11 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 6 اشیاء سستی ہو ئیں اور 25 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹا 69.5 فیصد، مرغی 93.4 فیصد، دال چنا 99.3 اور ٹماٹر 40.2 فیصد مہنگا ہوا۔ اس کے علاوہ پیٹرول 40.2 فیصد، دال مسور، چائے اور ایل پی جی بھی مہنگی ہوئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 20 کلو آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا۔، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں 20 کلو آٹا 3400 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں آئے کا 20 کلو کا تھیلا 347 روپے مہنگا ہو 3333 روپے اور سیالکوٹ میں آئے کا 20 کلو تھیلا 333 روپے مہنگا ہو کر 3133 روپے ہو گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق سکھر میں آئے گا کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا ہوکر 3060 تک میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ حیدر آباد میں آئے کا 20 کلو کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہوکر 3200 روپے تک ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 70 روپے مہنگا ہو کر 3030 روپے کا ہو ہے جبکہ ملتان میں آئے کا 20 کلو کا تھیلا 66 روپے مہنگا ہو کر 2866 روپے میں فروخت ہو ہے۔ لاہور میں آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 2300 روپے اور فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو کے تھے کلو کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں