پانی پر کام کرنیوالی این جی اوز کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز فیصل آباد کی ٹیم نے ڈویژنل آفس سوشل ویلفیئر کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز طیب بھٹی سے ملاقات کی۔ضلعی آفیسر پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز نے پانی کی کوالٹی پر بریفنگ دی۔دونوں اداروں نے پانی پر کام کرنے والی این جی اوز کی تربیت کے لئے ورکشاپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ تنظیموں کی طرف سے لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بھی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرکے پانی کے معیار کو چیک کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں