فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منا ن نے کہاہے کہ کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعدقیام امن بھی ہوگااور سڑکوں پر تماشے بھی نہیں لگیں گے-پی ٹی آئی ٹولہ لانگ مارچ کے نام پر 9 مئی دوہرا نا چاہتاتھا جواب ممکن نہیں۔ اب دہشتگردی کیخلاف جنگ پوری یکسوئی کیساتھ لڑی جائیگی۔ایک شخص کی رہائی کو مسئلہ بنایا گیا جبکہ مسلم لیگ ن نے میاں نواز شریف اور مریم نواز کی رہائی کو مسئلہ نہیں بنایاقانون کی جنگ میں سرخروہوئے ہوئے-سہیل آفریدی کسی سے ہدایات لیتے تھے اس لئے مزاکرات کامیاب نہ ہوسکے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے کتنی لچک دکھائی، حکومت کے پاس ہنگامی اقدام کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا-یہ لوگ مذاکرات میں شرائط چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ایک شخص افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختون خوا کی حکومت چلا رہا ہو تو پھر ایسے ہی حالات پیدا ہوتے ہیں۔




