تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنانا ضروری ہے،راؤ عبدالکریم

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی فیصل آباد رائو عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کے عہدیداران چوہدری ندیم سندھو،خالد حیات کموکا،حافظ محمود الحسن،رانا عادل فاروق،پروفیسر طاہر شہزاد،اسد بشیر گل سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے مختلف پروگراموں پر عملدرآ مد اور محکمانہ امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب یوتھ گیمز 2026، سی ایم پنجاب ای بائیکس سکیم کے لیے طلبہ کے کوائف کی تصدیق، سکولوں کی خوبصورتی، عمارتوں کی بیرونی دیواروں کی تزئین و آرائش اور چیف منسٹر کے اہم کارکردگی اشاریوں پر عملدرآمد سمیت دیگر انتظامی امور زیرِ بحث آئے۔اجلاس میں سکولوں کے باہر زیبرا کراسنگ کی تیاری، تعلیمی اداروں کے ماحول کو بہتر بنانے اور سرکاری ہدایات پر موثر عملدرآمد کی اہمیت پر بھی توجہ دی گئی۔ اس موقع پر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے تعاون کو اہم قرار دیتے ہوئے حکومتی پروگراموں کی بروقت تکمیل کے لیے مربوط اقدامات کی ضرورت اجاگر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں