بم دھماکہ’بریگیڈیئر فوجی سمیت جاں بحق

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکے سے عراقی فوج کے بریگیڈیئر اور ایک فوجی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی فوج نے بتایاہے کہ دھماکے میں عراقی فوج کے 2اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سڑک کنارے نصب بم میں فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔فوجی گاڑی کرکوک میں داعش ٹھکانوں کے سرچ آپریشن میں شامل تھی۔خیال رہے کہ یہ رواں ماہ عراقی سیکیورٹی فورسز پر دوسرا حملہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں