وقت کیساتھ کھلاڑی کا کھیل کو سمجھنے کا انداز تبدیل ہو جاتا ہے’ نسیم شاہ

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ کرکٹ کیریئر میں میرا بہترین دور ضرور آئے گا، انہوں نے کہا کہ تجربہ، پختگی اور انجریز سے بچا کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انتہائی اہم ہوتے ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ وقت کے ساتھ کھلاڑی کے کھیل کو سمجھنے کا انداز تبدیل ہوجاتا ہے، نوجوانی میں تیز رفتار بولنگ پر زیادہ توجہ ہوتی ہے، تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ بولر کے لیے اپنی حکمت عملی اور ہر گیند کے مقصد کو سمجھنا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ انجری کے بعد کھلاڑی کو دوبارہ ابتدا کرنا پڑتی ہے، اس لیے بحالی کا مناسب پروگرام، اپنے جسم کو سمجھنا اور طبی ٹیم کی معاونت ضروری ہے۔قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ جدید وائٹ بال کرکٹ میں فاسٹ بولرز کو مختلف پچز اور زیادہ رنز والے مقابلوں کے تقاضوں کے مطابق اپنی مہارت مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلے بازوں کی حکمت عملی سمجھ کر انہیں دبا میں لانا اور زیادہ ہنرمند ہونا آج کے بولرز کے لیے انتہائی اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں