اسلام آباد(بیوروچیف) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کے مطابق ملک کے مختلف صوبوں اور بڑے شہروں میں پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کو NCCIAکے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اب شہری آن لائن فراڈ، بلیک میلنگ، سائبر ہراسانی، ڈیٹا چوری اور دیگر سائبر جرائم کی شکایات ہیلپ لائن 15پر رپورٹ کر سکیں گے، جو متعلقہ NCCIAزون کو قانونی کارروائی کے لیے منتقل کی جائیں گی اس اقدام کا مقصد شہریوں کو شکایات رپورٹ کرنے میں سہولت فراہم کرنا اور پولیس و سائبر کرائم ایجنسی کے درمیان رابطہ بہتر بنانا ہے۔




