فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ (ستارہ امتیاز) نے لائلپور میوزیم کی تزئین وآرائش میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محترمہ عظمت فردوس کو شیلڈ دی۔ انہوں نے کہا کہ لائلپور میوزیم میں شہریوں کو تاریخ’ ثقافت اور پرانی تہذیب کے نادر نمونے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ 1896ء میں لائلپور تحصیل کے قیام کے حوالے سے اس وقت کے کلوزنائزیشن آفیسر کے دفتر کا کائونٹر قائم کرنا بڑا اقدام ہے۔ اس تاریخ کا دفتر کے قیام سے وزیٹرز کو پرانے دفتری نظام کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ کمشنر فیصل آباد نے لائلپور میوزیم کی تزئین وآرائش میں بھرپور کردار ادا کرنے پر ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد عظمت فردوس کی کارکردگی کو سراہا اور ان کو شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر عظمت فردوس نے شیلڈ ملنے پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لیے اعزاز اور سرمایہ افتخار ہے۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے کردار ادا کرتی رہوں گی۔




