وزیراعلیٰ کا متوقع دورہ،ضلعی انتظامیہ کے غیر معیاری کاموں کا پھول کھل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے متوقع دورہ فیصل آباد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کا پیچ ورک کروایا، فٹ پاتھوں اور آہنی جنگلوں پر رنگ وروغن کیا اور فٹ پاتھوں وگرین بیلٹس کے گرد نصب گرلیں بھی رنگ کر کے چمکا دی گئیں مگر یہ سب کچھ محض عارضی اقدام ثابت ہوا اور ضلعی انتظامیہ کے اس ”دکھاوا” کی چند دن بعد ہی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی اور اب پھر پہلے کی طرح سڑکوں پر گڑھے پڑے نظر آتے ہیں اور فٹ پاتھوں وگرین بیلٹس کے ساتھ لگائے جانیوالے آہنی جنگلے بھی بے رنگ ہو چکے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ سڑکوں کے پیچ ورک اور آہنی گرلیں رنگ وروغن کرتے وقت ناقص میٹریل استعمال کیا گیا اس طرح ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام سے لاکھوں روپے کا ضیاع ہو گیا۔ عوامی سماجی حلقوں نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے متوقع دورہ فیصل آباد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے گرلیں رنگ وروغن کرتے ہوئے ناقص میٹریل استعمال کیا اور وہ خراب ہونا شروع ہو گیا ہے جبکہ سڑکوں کا غیر معیاری پیچ ورک کرنا بھی کھل کر سامنے آ چکا ہے لہٰذا لاکھوں روپے کا ضیاع ہونے کا فوری نوٹس لیا جائے اور آئندہ ہر کام پائیدار اور معیاری کروانے کیلئے سخت احکامات جاری کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں