سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ACجڑانوالہ متحرک

جڑانوالہ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب 10 کلو آٹا ریلیف اسکیم کے تحت سستے آٹے کی فرا ہمی یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیااللہ گوندل نے کھرڑیانوالہ کے مختلف بازارو ں کا دورہ کیا اور خلاف ورزی پر ایک دکان سیل اور متعدد کو جرمانے کئے،مذکور نے 10کلو گرام آ ٹے کے تھیلو ں کی فروخت اور فراہمی کے لیے مقرر کردہ رجسٹرڈ دکانوں کی باقاعدہ چیکنگ کی گئی۔ نتظامیہ کی جانب سے آٹے کے معیار،وزن اور مقررہ ضوابط کی پاسداری کا جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور بے ضابطگیوں میں ملوث پائے جانے پر ایک دکان کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا جبکہ دیگر متعدد دکان مالکان کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ریلیف پیکیج میں کسی قسم کی غفلت،ذخیرہ اندوزی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ عوام الناس کو سرکاری قیمت اور ریلیف اسکیم کے مطابق سہولیات کی فراہم تک سخت مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں