بچوں کو غذائی معاونت کا سکول میل پروگرام کامیابی سے جاری

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صوبے بھر کے 7ہزار 294سرکاری سکولوں میں 10لاکھ91ہزار سے زائد بچوں کو سکول میل پروگرام کے ذریعے دودھ اور بسکٹ فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کا مقصد بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ان کی صحت اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔پروگرام کے تحت اب تک طلبہ میں ایک کروڑ 2 لاکھ دودھ کے پیک اور 33 لاکھ 49 ہزار بسکٹ پیک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس اقدام کے ذریعے سکول جانے والے بچوں کو غذائی معاونت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ بہتر صحت کے ساتھ اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز کر سکیں۔حکومت پنجاب کے اس اقدام کو بچوں کی نشوونما، صحت مند تعلیمی ماحول کے فروغ اور معیاری تعلیم کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ سکول میل پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس وژن کا حصہ ہے جس کے تحت بچوں کی فلاح و بہبود اور روشن مستقبل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں