یوٹیوب ایپ میں تبدیلیاں

کیلیفورنیا (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب کی جانب سے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپس میں کاسٹیوم فیڈز متعارف کرانے کے ساتھ متعدد تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔9ٹو5گوگل کی رپورٹ کے مطابق موبائل ایپس کے لیے یوٹیوب میں متعدد ایپ ڈیٹس کی جا رہی ہیں تاکہ ہوم پیج کا تجربہ زیادہ بہتر محسوس ہو۔اس کا آغاز ایپ کی ٹاپ بار کو ری ڈیزائن کرکے کیا جا رہا ہے۔اس ری ڈیزائن میں یوٹیوب کی جانب سے سبسکرپشن ٹیب کو نیچے سے اوپر ٹاپ بار میں منتقل کیا جا رہا ہے۔یوٹیوب پر اب برسوں پہلے دیکھی جانے والی ویڈیو کو تلاش کرنا بہت آسان ہوگیا۔ اس کی آزمائش کچھ ماہ سے کی جا رہی تھی اور اب اسے متعارف کرایا جا رہا ہے۔اب ہوم بٹن کے برابر میں سبسکرپشن کا بٹن نظر آئے گا جس کے نیچے سرخ انڈر لائن ہوگی۔اس کے علاوہ نئی فیڈز جیسے لائیو میوزک اور موویز اینڈ ٹی وی بھی وہاں نظر آئیں گی۔مگر سب سے بڑی تبدیلی ایک نئے + بٹن کی شکل میں موجود ہوگی جو بائیں ہاتھ پر سب سے پہلے موجود ہوگا۔اس پر کلک کرکے آپ ایک نئی کاسٹیوم فیڈ کو تیار کرسکیں گے جس میں صرف آپ کے منتخب کردہ موضوع سے متعلق ویڈیوز ہی نظر آئیں گی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ یوٹیوب کو مفت استعمال کرنے والے صارفین 3 ایکٹیو کاسٹیوم فیڈز سیو کرسکیں گے جبکہ یوٹیوب پریمیئم کے صارفین 8 فیڈز کو سیو کرسکیں گے۔کاسٹیوم فیڈز کو سب سے پہلے امریکا میں صارفین کے لیے متعارف کرایا جار ہا ہے جبکہ بہت جلد دیگر ممالک کے افراد بھی اسے استعمال کرسکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں