سرکاری خزانے کو41لاکھ کا چونا لگانے والے مجرم کو25سال قید

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سپیشل جج اینٹی کرپشن نے سرکاری خزانے کو 41لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کے مقدمہ میں ملوث مجرم محمد شفیق کو 25سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے مطابق تین سال قبل تھانہ پیپلزکالونی میں مجرم محمد شفیق ولد عبدالطیف سکنہ منچن آباد ضلع بہاولنگر نے مختلف مواقع پر رقم کی ادائیگی کیلئے جعلی وائوچر تیار کر کے رقم کو اپنے ذاتی اکائونٹس میں منتقل کیا اور تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ مجرم نے 41 لاکھ کی رقم اپنے اکائونٹ میں منتقل کی۔ جس پر عدالت نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر مجرم شفیق کو مذکورہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں