لیسکو کا لائن سٹاف کی بھرتی کیلئے نجی کمپنی کیساتھ معاہدہ

لاہور (بیوروچیف) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے لائن اسٹاف کی بھرتی کیلئے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت اسسٹنٹ لائن مین سمیت لائن اسٹاف کو ٹھیکیداری نظام کے تحت مختلف دفاتر میں تعینات کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق معاہد ے کے تحت بجلی کی لائنوں کی دیکھ بھال اور صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے بھی ٹھیکیداری نظام کے تحت عملہ تعینات کیا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت لائن اسٹاف کی خدمات نجی کمپنی کے ذریعے حاصل کی جائیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو نے اسسٹنٹ لائن مین کی بھرتی کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جبکہ معاہدے کے تحت عملے کو لم سم پیکج پر مختلف دفاتر میں تعینات کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے تحت بھرتی کیے جانے والے لائن اسٹاف کے انٹرویوز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ انٹرویوز مکمل ہونے کے بعد عملے کی بھرتی اور تعیناتی کا عمل ٹھیکیداری نظام کے تحت آگے بڑھایا جائے گا۔اس نظام کے تحت بجلی کی لائنوں کی دیکھ بھال اور صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے متعلقہ عملے کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں