آستانہ (سپورٹس نیوز) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے فائٹر شیرباز مری نے قازقستان میں منعقدہ نومیڈ ایم ایم اے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔ نومیڈ ایم ایم ایچیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان نے چیمپئن شپ میں چارگولڈمیڈل اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کیے،فائٹر شیربازمری نے سپورٹ کرنے پرحکومتِ بلوچستان اور پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا۔




