فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن عمران احمد ملک نے اختیارات کا ناجائز استعمال، بد عنوانی اور فرائض میں غفلت برتنے پر تھانیدار سمیت اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ جبکہ دیگر کو مختلف سزائیں سنائیں، تفصیل کے مطابق ایس ایس پی آپریشن عمران احمد ملک نے گزشتہ روز اردل روم میں تھانہ ترکھانی کے اے ایس آئی عبدالجبار کو دوران تفتیش ضمنی تبدیل کر کے بے گناہ شہری کو مقدمہ میں ملوث کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا، پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل نوید کو مختلف علاقوں میں شہریوں سے نو سر بازی کرتے ہوئے رقوم بٹورتے،لیڈی کانسٹیبل منیبہ خالد کو جائے تعیناتی سے غیر حاضر اور جوڈیشل ریزرو میں تعیناتیکے دوران قیدیوں کو منشیات سپلائی کرنے پر کانسٹیبل عابد کو دوران کارروائی قصور وار پائے جانے پر نوکری سے برخاست کر دیا۔ علاوہ ازیں فرائض میں غفلت پر 2اہلکاروں کو جرمانہ اور ایک ملازم کی سروس ضبطگی اور13ملازمین کو سنشور سزائیں سنائیں۔




