کیتھولک کیتھڈرل میں مقدسہ مریم کے حوالے سے تقریب

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کیتھولک کیتھڈرل فیصل آباد میں مقدسہ مریم کی رسمِ تاج پوشی کے حوالے سے ایک پروقار اور روح پرور پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی۔پاک ماس کی قیادت فادر ظفر اقبال نے کی ۔روح پرور پیغام سے مستفید کیا۔ پاک ماس میں فادر شاہد نذیر اور فادر شیروز عاشق نے معاونت کی۔فادر شیروز عاشق نے کلامِ مقدس کی روشنی میں پیغام دیتے ہوئے مقدسہ مریم کی عظمت و تکریم پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدائے واحد کی عبادت کرتے ہیں اور مقدسہ مریم کی عظمت و احترام کرتے ہیں۔پاک ماس میں فادر نہ،سسٹرودیگر کی نے شرکت ۔پاک ماس کے اختتام پر بیماروں کی تندرستی، کلیسیاں کے اتحاد، ملکی ترقی، خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں