قلبی سکون صرف اللہ تعالیٰ سے دل لگانے میں ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حیدرآباد شہرکے روحانی مرکز کے معروف مذہبی رہنما محمد شاہد غوری کی انجمن آرائیاں پنجاب (رجسٹرڈ) کے نائب صدر میاں امجد اقبال کی رہائش گاہ پرآمد ہوئی’ میاں امجد اقبال نے بزرگ رہنما محمد شاہد غوری کا والہانہ استقبال کیا انہیں مالائیں پہنائیں اور ان پر پھولوں کی پتیاںنچھاور کیں’ فضاء درودوسلام سے معطر ہو گئیں’ اس موقع پر آرائیں یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں ابوبکر جواد’ میاں زاہد جاوید’ میاں محمد شاہد’ محمد طلحہ’ میاں محمد طاہر و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’ محمد شاہد غوری نے میاں امجد اقبال اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قلبی سکون صرف اللہ تعالیٰ سے دل لگانے میں ہے’ یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنا پیارا محبوب ہمیں عطاء فرمایا’ ہمارا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کیلئے سب سے ضروری ہے کہ پانچ وقت باجماعت نماز کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا معمول بنالیں ‘ حقوق اللہ اور حقوق العباد کا خصوصی خیال رکھیں’ صلہ رحمی’ برداشت’ بڑوں کا احترام’ چھوٹوں سے حسن سلوک کا عملی مظاہرہ کریں تاکہ اللہ تعالیٰ اور اس کا محبوبۖ ہم سے راضی ہو جائے’ اس موقع پر روحانی’ وجدانی محفل کا بھی اہتمام کیا گیا’ اس موقع پر انجمن آرائیاں پنجاب (رجسٹرڈ) کے نائب صدر میاں امجد اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درود پاک دل کے سکون کی کنجی ہے’ جس دل میں درودپاک ہوتا ہے وہ دل کبھی مایوس نہیں ہوتا’ اسے ہر مشکل میں اللہ کی مدد اور رسول ۖ کی شفاعت کی امیدرہتی ہے’میرا پیغام ہے کہ چلتے پھرتے درودپاک کی ورد کریں تاکہ اللہ تعالیٰ آپ سب پر اپنی مہربانیاں کرتا رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں