فیصل آباد(ایجوکیشن رپورٹر)وزیرِ اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت چیف منسٹر سکول میل پروگرام کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت صوبے کے 13 اضلاع کے 7 ہزار 294 سرکاری سکولوں میں 10 لاکھ سے زائد بچوں کو مفت دودھ اور بسکٹ فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے لیے 6 ارب87کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔پروگرام کا بنیادی مقصد سکولوں کے بچوں کو معیاری غذائی سہولیات فراہم کرکے ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما، صحت مند زندگی، سکولوں میں حاضری اور تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے بچوں میں غذائی کمی کے مسائل پر قابو پانے اور تعلیمی سرگرمیوں میں ان کی دلچسپی بڑھانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔




