اٹک(نامہ نگار) ضلع اٹک میں ٹریفک حادثے اور دو مختلف مقامات پر گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں مجموعی طور پر 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق تحصیل اٹک میں بیکن ہاس سکول کے قریب ٹریکٹر ٹرالی سے اینٹیں گرنے کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہوگئی، جس کے نتیجے میں 45 سالہ عابد، 35 سالہ خاتون اور 10 سالہ بچی زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب تحصیل جنڈ کے محلہ گرلز کالج اور ڈنگی ناڑی پھاٹک مری روڈ پر دو مختلف مقامات پر مخالف گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑوں میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اٹک کی ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک اور ٹی ایچ کیو ہسپتال جنڈ منتقل کر دیا۔




