خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنیوالے3ملزمان گرفتار

لاہور( بیوروچیف)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خواتین کو بلیک میل اور ہراساں کرنے کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔این سی سی آئی اے نے لاہور کے علاقے انجینئرنگ ٹائون سے عارف والا کے رہائشی ایک ملزم کو گرفتار کیا۔ دوسرا ملزم ملتان کی خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرکے ان کی ساکھ متاثر کرنے کے الزام میں لاہور سے گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران وہاڑی کی ایک خاتون کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے والا تیسرا ملزم فیصل آباد ٹول پلازہ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔این سی سی آئی اے کے مطابق تینوں ملزمان کے قبضے سے ہراسانی کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فونز اور متاثرہ خواتین کا نجی ڈیٹا برآمد کر لیا گیا ہے۔ایجنسی نے تینوں ملزمان کے موبائل فونز تحویل میں لے کر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں