فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیف سٹی فیصل آباد کے ورچوئل سینٹرز نے اکتوبر 2026 کے دوران خواتین اور بچوں سے متعلق شہریوں کی شکایات کے بروقت ازالے اور شہریوں کو ضروری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں 3,034کیسزموصول ہوئے، جن میں سے 2,869کیسزحل کیے گئے، جبکہ 71مقدمات درج کیے گئے اور 94کیسززیرِ تفتیش ہیں۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کو 570کیسزموصول ہوئے، جن میں سے 509 کیسزحل کیے گئے، جبکہ 94 مقدمات میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے اکتوبر کے دوران 331درخواستیںموصول ہوئیں، جن میں سے 173 درخواستوں پر خون کے عطیات فراہم کیے گئے۔سیف سٹی فیصل آباد کی کاوشوں سے اکتوبر کے دوران 199 گمشدہ بچوں اور بالغ افرادکو تلاش کرکے ان کے اہلِ خانہ سے ملایا گیا۔سیف سٹی فیصل آباد کے ورچوئل سینٹرز کے ذریعے خواتین اور بچوں کو فوری پولیس معاونت، شکایات کے بروقت ازالے، جبکہ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریضوں کو خون کے عطیات کی فراہمی میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔




