اسلام آباد (سپورٹس نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ قومی کھیل ہاکی کامستقبل روشن ہے، نوجوان کھلاڑی جدید ہاکی کھیل کر انٹرنیشنل ہاکی کے سرکٹ میں ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، سہولتوں کی کوئی کمی نہیں ہمیں جیت کیلئے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت بین الصوبائی رابطہ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر الحق ، ذوالفقار بیگ ،آر ڈی ایچ اے کے خازن محمد زاہد ،سے ملاقات کے دوران کیا۔محی الدین وانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کی موثر پالسیوں کی بدولت ہاکی کو گراس روٹ پر پرموٹ کیا جارہا ہے ہاکی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سکول کے طالب علموں کو چاہیے کہ وہ جدید ہاکی سے آگاہی حاصل کریں فیڈریشن ہرممکن تعاون کو یقینی بنائے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بعد ازاں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے سکول کے طالب علم علموں کو ہاکیاں اور دیگر سامان جبکہ ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان میں ہاکی کے فروغ کے لئے پیش کی جانے والی خدمات پر شیلڈ پیش کی۔




