منڈی صادق گنج میں سرکاری اراضی کی دستیابی کے باوجود عوام سہولت سے محروم

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)حکومت پنجاب کی جانب سے شہروں میں سہولت بازار مستقل قائم کرنے کے لئے شہروں میں موجود سرکاری اراضی پر پختہ دوکانات تعمیر کی جا رہی ہیں تحصیل منچن آباد میں اس پراجیکٹ کے تحت پہلے منچن اباد میں سرکاری اراضی پر دوکانات بنا کر شہریوں کو کرائے داری پر الاٹ کی گئیں جبکہ میکلوڈ گنج میں اس پراجیکٹ کے تحت سرکاری اراضی پر دوکانیں بنائی جا رہی ہیں منڈی صادق گنج کو اس پراجیکٹ سے محروم رکھا گیا ہے اندرون شہر شہر کے ہر مین روڈ اور مرکزی بازار غلہ منڈی سمیت مرکزی چوک میں سرکاری اراضی موجود ہے جہاں سہولت بازار بنا کر ریڑھی بانوں اور پھٹے لگانے والوں کو سہولت بازار بنا کر دوکانیں کرائے پر دی جا سکتی تھیں۔ مین روڈز مین بازار سمیت دیگر مقامات پر موجود سرکاری ارضی پر اگر سہولت بازار کے تحت دوکانات بنا کر دے دی جائیں تو بڑی تعداد میں ریڑی بان پھٹہ لگانے والے ان دوکانوں کو کرائے پر لے کر باعزت اپنا روزگار چلا سکتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی مین بازار میں تجاوزات کا سبب بننے والے ریڑھی بان اور پھٹہ جات ہمیشہ کے لئے ختم ہو سکتے ہیں۔عوامی وسماجی حلقے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں