لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کرنے پر وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کو 5ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس ارسال کردیا ،وزیراعلی کی جانب سے وفاقی وزیر کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کی کاپی مسلم لیگ(ن)کے آفیشل ایکس اکانٹ سے شیئر کی گئی ہے ،سالک حسین کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے میزبان اور چینل کی انتظامیہ کو بھی قانونی نوٹس ارسال کیا گیا ہے ،نوٹس کے متن میں لکھا گیا ہے کہ نیوز چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں پنجاب حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ، چودھری سالک حسین نے انٹرویو میں پنجاب میں کرپشن کی کہانیاں سننے اور کرپشن کی فائلوں کا ذکر کیا تھا،وزیراعلی مریم نواز کے وکیل کے مطابق چودھری سالک حسین نے الزامات کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا،قانونی نوٹس میں الزامات کو بے بنیاد، غیر مصدقہ اور ہتک آمیز قرار دیا گیا، نوٹس میں نجی ٹی وی کے میزبان پر بھی مبینہ طور پر بے بنیاد الزامات کو نشر کرنے اور بحث کو آگے بڑھانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، نوٹس میں مقف اختیار کیا گیا کہ انٹرویو میں کسی مستند واقعے ، تحقیقات یا دستاویزی شکایت کی نشاندہی نہیں کی گئی، نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر وزیراعلی مریم نواز ، پنجاب حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔




