واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی تاریخ میں پہلی بار سیاہ فام خاتون کیشا لانس باٹمز گورنر منتخب ہو گئیں۔جارجیا میں ڈیموکریٹس نے گورنر کی سیٹ ری پبلکنز سے چھین لی۔امریکی مڈٹرم انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس کو سبقت حاصل۔ کیشا باٹمز جارجیا سے منتخب ہونے والی پہلی خاتون اور پہلی سیاہ فام شخصیت ہیں، وہ امریکا کی تاریخ میں پہلی خاتون سیاہ فام گورنر بھی ہیں۔واضح رہے کہ امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا اور فلوریڈا کے متعدد علاقوں میں پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹ امیدواروں کو سبقت حاصل ہے۔




