سڈنی(سپورٹس ڈیسک)آئی ایم سی اوور فورٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا۔گیانا میں جاری آئی ایم سی اوورفورٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے کپتان جنید خلیل نینی تال والا کی سربراہی میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا۔آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوررز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فرید الدین نے 4،وسیم علی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کے گریک ہنٹ 103 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔جواب میں پاکستانی ٹیم نے 44.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے طارق محمود 41،عدنان اکمل 83،جاوید منصور 62،وسیم علی 22 اور فرید الدین 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے 280 رنز پر 9 کھلاڑی آٹ ہو چکے تھے مگر کپتان جنید خلیل نینی تال والا نے وننگ شارٹ کھیل کر پاکستان کو فتح دلادی ۔ جیمی پانیلی نے 4 اور بریٹن ایڈوڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔




