چور ڈاکو بے قابو،آج پھر35وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی35سنگین وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے اور لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے۔ جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر چار خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا۔پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق پیپلز کالونی کے ناصر کی جواں سالہ بیٹی(ط) کو نامعلوم ملزمان، چک جھمرہ کے علاقہ164ر۔ب کے نصراللہ کی بیٹی(ش) کو ملزم ذیشان وغیرہ، 147ر۔ب کی حمیداں بی بی کی بیٹی(ن) کو بازار جاتے ہوئے ملزمان صہیب وغیرہ اور روشن والا کے علاقہ243ر۔ب کے اسد کی ہمشیرہ (ن) کو ملزمان بہادر وغیرہ نے اغوا کر لیا۔ مانوالہ کے عاصم کا بھائی محسن گھر سے ڈیوٹی ہو گیا۔ واپس نہ آیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ راجباہ روڈ پر لنڈا بازار کے قریب شفقت سے80ہزار و فون، لیاقت آباد میں صہیب کی دکان سے 6بورے جوگر شوز چور ی، کوثر آباد کے قریب خالد سے نقدی و فون چھین لیا، سدھو پورہ کے امتیاز کے گھر سے بھاری مالیت کے زیورات، سامان چوری، رضا آباد کے یعقوب سے5ہزار و فون، رحمان کالونی کے سلطان سے نقدی و فون چھین لیا،مدینہ ٹائون کی روما شہزادی سے بیگ چھین لیا، کوہ نور ٹائون کے قریب ندیم سے ایک لاکھ86ہزار و فون چھین لیا، خیابان کالونی کے اقبال کے گھر سے لاکھوں کا سامان چور لے اڑے،50ج ب کے عبدالرئوف کے ڈیرہ سے بکرے چوری،121ج ب کے علی رضا کے زیر تعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری،165ر۔ب کے حسن محمود کے ڈیرہ سے مویشی چوری، ٹاٹا بازار کے قریب سہیل سے لیپ ٹاپ، نقدی چھین لی، 214ر۔ب کے عرفان سے نقدی و فون،34گ ب کے عبدالرئوف خان کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چوری،39گ ب کے امان اللہ کے ڈیرہ سے بکرے چوری، لنڈیانوالہ کے زبیر کی حویلی مویشی چھوڑ ے گئے ، 107ر۔ب کے علی حیدر کے رقبہ سے ٹیوب ویل چوری، 398گ ب کے امتیاز سے نقدی و فون، 470گ ب کے محمد عمر سے2لاکھ و فون چھین لیا،202گ ب کے عثمان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے، دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں نے لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، علاوہ ازیں باغ جناح سے شبیر، چنیوٹ بازار سے شکیل عباس، ساہیانوالہ کے طارق، فیصل ٹائون سے اقبال، 204ر۔ب کے عمران،612گ ب کے امتیاز، قصبہ تاندلیانوالہ کے امداد اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہوسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں