ایران میں ہنگامی ہدایات

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سرکاری میڈیا نے شہریوں کو ممکنہ جوہری حملے کی صورت میں اپنی جانیں محفوظ رکھنے کے لیے ہنگامی ہدایات جاری کر دیں۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کی جانے والی ہدایات میں جوہری دھماکے کے اثرات اور تابکارآلودگی سے بچا کے لیے احتیاطی تدابیر بتائی گئی ہیں۔حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات کی نشاندہی کریں اور جوہری دھماکے کے بعد کم از کم 24 گھنٹے تک پناہ گاہوں یا محفوظ عمارتوں کے اندر رہنے کی تیاری رکھیں۔جوہری حملے کی صورت میں کیسے محفوظ رہا جائے؟ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ہدایات کے مطابق شہری جوہری دھماکے کی شدید روشنی کو براہِ راست دیکھنے سے گریز کریں، فوری طور پر کسی مضبوط رکاوٹ کی آڑ لیں، زمین پر لیٹ جائیں اور ابتدائی دھماکے کی لہر گزرنے تک اپنے سر اور چہرے کو محفوظ رکھیں۔دوبارہ جنگ چھڑنے سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا، ایرانی صدر مسعود پزشکیانصورتِ حال محفوظ ہونے پر قریبی مضبوط کنکریٹ کی عمارت میں پناہ لیں اور کھڑکیوں، بیرونی دیواروں اور کھلی جگہوں سے دور رہیں۔حکام نے خبردار کیا ہے کہ گاڑیوں کو پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ کیا جائے اور دھماکے کے مقام کے قریب جا کر واقعے کو دیکھنے یا ریکارڈ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔تابکار آلودگی سے بچنے کے لیے ممکنہ طور پر آلودہ کپڑے احتیاط سے اتارنے اور جسم کے کھلے حصوں کو نیم گرم پانی اور صابن سے دھونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔حکام کے مطابق بالوں کو دھونے کے لیے عام شیمپو استعمال کیا جائے، کنڈیشنر سے گریز کیا جائے، جبکہ پینے کے لیے بوتل بند پانی اور خوراک کے لیے پیک شدہ اشیا استعمال کی جائیں۔یہ ہدایات ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب ایک سینئر امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے طیارے پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے محدود دفاعی کارروائیاں کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں