کراچی(بیوروچیف)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا آغاز گرین زون سے ہوا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا گیاجہاں ہنڈرڈ انڈیکس1222پوائنٹس بڑھ کر1لاکھ69ہزار 240 کی حد پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1454 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔




