اْمت مسلمہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل کرے ،جے یو آئی(س)

لاہور( بیورو چیف)جمعیت علمائے اسلام (س)لاہور کے امیر و مرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین ، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی، ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تونسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس اور حافظ محمد فاروق سمیت دیگر رہنمائوں نے مشتر کہ بیان میں کہاہے کہ اْمت مسلمہ شاعر مشرق کے افکار پر عمل کرے،علامہ اقبال نے اپنے نثر اور نظم میں ختم نبوت کے تصور کو پوری دنیا کے لیے قدر مشترک قرار دیا،شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ہندوستان میں توحید و وحدت ِامت کے تصور کو پروان چڑھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں