تھرپارکر( نامہ نگار) تھرپارکر کھیمی جو پارتھانے کی حدود میں بھاری مالیت کے 3 نایاب نسل کیچنکارا ہرن کا جوڑا برآمد کرلئے گئے ، سحرائی نسل کے نایاب چنکارا ہرن پکڑنے والے ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے، تینوں ہرن اور گاڑی محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کر دئیے گئے ہیں،گاڑی کی رجسٹریشن نمبر سے مالک اور ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے ۔اسسٹنٹ کنزرویٹر کے مطابق ملزمان کا تعاقب جاری ہے جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہوںگے ۔ انہوںنے بتایا کہ ملزمان کا گروہ طویل عرصہ سے سحرائی جنگلی ہرن کا شکار اور سمگلنگ میں ملوث ہے۔چنکارا ہرن کا جوڑا تقریباً 150,000 سے 300,000 روپے تک فروخت ہوتا ہے۔




