23ہزار155کلومیٹر کی نان سٹاپ پرواز

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)ائیربس نے باضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ اس کے الٹرا لانگ رینج طیارے اے 350-1000نے پراجیکٹ سن رائز کے تحت24گھنٹے اور 24منٹ کی نان اسٹاپ پرواز کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرلیا۔27جولائی 2026کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن سے فرانس کے شہر ٹولوز تک کی اس پرواز میں طیارے نے 23ہزار 155کلومیٹر کا فاصلہ بغیر رکے طے کیا۔ اس دوران طیارے نے بحرالکاہل اور بحرِ اوقیانوس عبور کرتے ہوئے آسٹریلیا، شمالی امریکا اور یورپ کا سفر کیا۔پرواز کے دوران مسافروں اور عملے نے دو غروبِ آفتاب اور دو طلوعِ آفتاب دیکھے۔ طیارے میں مجموعی طور پر 13افراد سوار تھے، جن میں ایئربس کے ٹیسٹ پائلٹس اور انجینئرز، دو کنٹاس پائلٹ، ایک ڈیزائن انجینئر اور انٹرنیشنل ایئروناٹیکل فیڈریشن (ایف اے آئی)کا ایک نمائندہ شامل تھا۔یہ ریکارڈ صرف طویل فاصلے یا پرواز کے دورانیے تک محدود نہیں بلکہ جدید طیاروں کی انجینئرنگ، ایندھن کے انتظام، آپریشنل منصوبہ بندی اور انسانی برداشت کی صلاحیتوں کا بھی مظہر ہے۔پہلے طیارے کی ڈیلیوری اپریل 2027میں شیڈول ہے جبکہ اسی سال کے آخر میں کمرشل آپریشنز شروع کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں