بزرگوں کی تنہائی دور کرنے کیلئے کرایہ پر پوتے دستیاب

کراچی(بیوروچیف)بھارت میں بزرگوں کی تنہائی دور کرنے کیلئے کرائے کے پوتے رکھنے کا کاروبار فروغ پانے لگا۔بچوں سے دور رہنے والے بزرگوں کو وقت دینے اور دیکھ بھال کے لیے نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جانے لگیں۔مندر ، اسپتال لے جانے، گپ شپ اور تاش کھیلنے تک کی سہولت دستیاب، صنعت کا حجم 20کھرب روپے (7ارب ڈالر)تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں بزرگوں کی تنہائی دور کرنے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے نوجوانوں کو بطور کرائے کے پوتے اور کرائے کے بچے فراہم کرنے کا کاروبار تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ مختلف کمپنیوں کے ذریعے بزرگ افراد نوجوان ساتھیوں کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں جو انہیں اسپتال لے جانے، مندر جانے، بازار کے کاموں، تاش کھیلنے اور محض ان کے ساتھ وقت گزارنے میں مدد دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں