اسلام آباد(بیوروچیف)ڈیجیٹل دنیا میں پاکستانیوں کا راج،انٹرنیٹ اورسوشل میڈیا کے استعمال کے حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے ۔ پاکستان میں ڈیجیٹل دنیا تیزی سے وسعت اختیار کرنے لگی،انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانیوں نے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے، ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد12 کروڑ سوشل میڈیا آئیڈینٹیز 8کروڑ تک پہنچ گئیں،ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور یوٹیوب پاکستانیوں کے پسندیدہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بن گئے۔پاکستان میں ٹک ٹاک صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہیجہاں روزانہ ڈیڑھ ارب سے زائد ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں،واٹس ایپ بھی کسی سے پیچھے نہیں، 10 کروڑ پاکستانی اس پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہیں، جہاں روزانہ ایک ارب کالز اور 12 ارب پیغامات کا تبادلہ ہوتا ہے۔یوٹیوب استعمال کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ گئی جہاں روزانہ 56 کروڑ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں،پاکستان میں 13 ہزار سے زائد یوٹیوب چینلز ایسے ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ڈیجیٹل دنیا میں پاکستانیوں کی یہ بڑھتی ہوئی سرگرمیاں ملک میں سوشل میڈیا کے بڑھتے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتی ہیں۔




