انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)قطری پاکستانی تجویز پر امریکا اور ایران کے درمیان سنجیدہ مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔العربیہ نیدعوی کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت جاری ہے۔واشنگٹن نے ایران کو 3 اعشاریہ چھ سات فیصد تک یورینیم افزودگی کی اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، ایران میں ایٹمی معائنہ کاروں کی واپسی کے انتظامات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔امریکا نے ایران کے 60 فیصد افزودہ یورینیم کی سطح کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جس کے لیے کسی تیسریملک کی مدد لینیپربھی غورکیاجارہا ہے۔العربیہ کیمطابق یورینیم افزودگی میں کمی سے متعلق ابتدائی معاہدہ متوقع ہے۔مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا ایران کے 6سے 9 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بھی رہا کرے گا، جبکہ آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی فوری ختم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔دریں ثناء ۔واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ عملی طور پر ختم ہو چکی ہے، فی الحال مزید فوجی کارروائی کی ضرورت نہیں تاہم فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے وائٹ ہاس میں قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جنگ جلد ختم ہونے کی توقع ہے تاہم ضرورت پڑنے پر امریکا جب چاہے حملے دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیکھتے ہیں ایران سے متعلق آگے کیا ہوتا ہے، میں تیار ہوں، امریکا خطے میں موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے اور تہران کے ساتھ نئے معاہدے کا منتظر ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور قطر ایران تنازع کا پر امن حل چاہتے ہیں، ہماری بھی یہی ترجیح ہے، ایرانی قیادت جانتی ہے اسے امریکی شرط تسلیم کرنا ہوگی، تہران جانتا ہے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا آپشن موجود نہیں۔امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایرانی یہ تسلیم نہیں کرتے کہ وہ جوہری ہتھیار نہ ہونے کی شرط مان چکے ہیں، ایرانی کہیں گے انہیں یہ شرط قبول نہیں، لیکن وہ 100 فیصد تسلیم کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف جاری امریکی بحری ناکہ بندی سے مطمئن ہوں، یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے ابوظہبی مذاکرات میں اہم پیشرفت کا امکان ہے۔




