سمندری(بیورو چیف)حلقہ این اے 98 کے علاقہ ذیل گجراں میں پی ٹی آئی گروپ کے کارکنان کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے سلسلہ میں ایک بڑے جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اراکین اسمبلی چوہدری شہباز بابر ایم این اے، رائو کاشف رحیم خاں ایم پی اے، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری محمد اسلم سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر مقامی رہنمائوں نے شرکت کی اور خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے علاقے میں مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی مقررین نے حکومتی پالیسیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے، مہنگائی پر قابو پانے، ملکی معیشت کو مستحکم کرنے اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اس موقع پر منتخب نمائندوں نے علاقہ مذکور کی تعمیر وترقی کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔




