یوکرین ( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین نے روس پر ڈرونز کی قیامت خیز یلغارکرتے ہوئے ایک ہی رات میں 1200ڈرونز داغ دئیے۔ روس کے بعض علاقوں ڈرون حملوں سے 7افراد ہلاک، 17زخمی ہوگئے جبکہ وولگوگراد کی آئل ریفائنری بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی۔روسی وزارت دفاع کی جانب سے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے 1198 یوکرینی ڈرونز مار گرانے کا دعوی کیاگیاہے۔




