آئی ایس پی آر کا پولیس کے لئے خصوصی نغمہ جاری

پاکستان ( ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کیلئے خصوصی نغمہ جاری، شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام، آئی ایس پی آر نیپولیس افسران،بہادر جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔نغمے کیبول “ہم شہدا ہیں، ہم غازی ہیں، اللہ اکبر” ملکی دفاع کیلئے پاکستانی پولیس کی قربانیوں کی عکاسی ہیں، پولیس افسران اور جوان اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے کوشاں ہیں، نغمہ کے ذریعے پوری قوم کی جانب سے پاکستان پولیس کی گراں قدر خدمات پر اظہارِ تشکر کیا گیا۔ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پولیس کے غازیوں ، شہدا کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر اور روشن باب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں