فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) معاشی حالات سے تنگ سیکورٹی گارڈ نے سر میں گولی مار کر جبکہ گھریلو حالات سے تنگ آ کر20سالہ لڑکی نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی، بتایا جاتا ہے کہ 200ر۔ب کا رہائشی 34سالہ محمد احسان ولد اسلم کھرڑیانوالہ میں واقع ریاض انٹرپرائزز پر بطور سیکورٹی گارڈ ڈیوٹی کرتا تھا اور معاشی حالات کی وجہ سے گھر میں بھی جھگڑا رہتا تھا توا س نے سر میں گولی مار لی، فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ کمرہ میں پہنچے تو فون میں لت پت پڑا تھا جسے ہسپتال لانے کی کوشش کی لیکن وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ215ر۔ب کی رہائشی20سالہ تحریم ولد اکرم کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیاجہاں وہ دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔




