لاہور ( بیوروچیف) رائیونڈ تبلیغی اجتماع اختتام پذیر ہونے کے بعد ملک بھر سے آئے مندوبین کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی کا سلسلہ جاری ہے، موہلنوال کے مقام سے ہزاروں مندوبین روانہ ہو رہے ہیں۔مندوبین کی واپسی کے پیش نظر موہلنوال میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس اور موٹروے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس افسران موقع پر موجود رہ کر ٹریفک انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے مطابق موہلنوال سے رائیونڈ جانے والی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے جبکہ چھوٹی گاڑیوں کو آمدورفت کی اجازت ہے۔دوسری جانب موہلنوال کی جانب آنے والی سڑک ٹریفک کے لیے کھلی ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔




