نئے صوبوں کا معاملہ،حکمران اتحاد بند گلی میں داخل

اسلام آباد(عظیم صدیقی)حکمران اتحاد آزمائشی گلی میں داخل،پیپلز پارٹی نے” سیاسی شہادت”کا راستہ چن لیا،مسلم لیگ(ن) تذبذب کا شکار ،سیاست بچائیں یا اقتدار،نواز شریف ،شہبازشریف ایکPAGEپر ہیں نہ ہی حکمران اتحاد ،حالات خرابی کی طرف گامزن ہیں۔15دسمبر تک بہت کچھ ہوسکتا ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبا زشریف کی لاہور بیٹھک اہمیت اختیار کرگئی ہے کہ24گھنٹوں میں فیصلہ سازوں کے نمائندے محسن نقوی سے صدر کی35منٹ کی مختصر ترین ملاقات اور پھر اس کے چند گھنٹوں کے بعد صدر کی لاہور آمد اور وزیراعظم سے وفد کے ہمراہ ملاقات کوئی دعا سلام نہیں بلکہ یہ عندیہ دینا تھا کہ ہم سیاست بچائیں گے اقتدار نہیں۔اس کا واضح مقصد اور پیغام یہ تھا کہ نہ ہی ریفرنڈم قبول ہے نہ ہی نئے صوبوں والا فارمولہ،اب حالات نیا رخ اختیار کرنے جارہے ہیں۔حکمران اتحاد میں شامل اتحادی مسلم لیگ(ق)مسلم لیگ(ضیائ)،ایم کیو ایم اور محسن نقوی کوئی نیا راستہ اختیار کرسکتے ہیں جس سے ن لیگ تنہا ہوسکتی ہے پیپلز پارٹی بھی بھٹو کی قربانی والا راستہ اختیار کرتے اقتدار کی راہداریوں سے باہر آسکتی ہے جس کے بعد حالات یکسر بدل سکتے ہیں اور یوں خیبرپختونخوا والا ٹیکنو کریٹک ڈھانچہ لایاجائیگا اور کچھ عرصے کیلئے روائتی سیاستدان آرام کرینگے،سارا کچھ15دسمبر کے لگ بھگ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں