شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد پر نظرثانی کا فیصلہ

اسلام آباد ( بیو رو چیف)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد پر نظرثانی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق سائبر جرائم میں سمز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے وائس سمز کی تعداد کم کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ عمومی طور پر ایک صارف بیک وقت دو سے تین وائس سمز ہی استعمال کرتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وائس سمز کی تعداد کم کرکے ڈیٹا سمز کی حد بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے،فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد آئی او ٹی سروسز کے لیے ڈیٹا سمز کی زیادہ تعداد درکار ہوگی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق اس وقت ایک شناختی کارڈ پر پانچ وائس اور تین ڈیٹا سمز سمیت مجموعی طور پر آٹھ سمز جاری کرنیکی اجازت ہے۔،سمز کی تعداد میں مجوزہ تبدیلی پر موبائل فون کمپنیوں سے مشاورت کی جائے گی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی مقررہ تعداد پر نظرثانی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔پی ٹی اے حکام کیمطابق سائبر جرائم میں سمز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے وائس سمز کی تعداد کم کرنے کی ضرورت ہے،کیونکہ عمومی طور پر ایک صارف بیک وقت دو سے تین وائس سمز ہی استعمال کرتا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وائس سمز کی تعداد کم کرکے ڈیٹا سمز کی حد بڑھانے کی تجویز بھی زیر غور ہے،فائیو جی ٹیکنالوجی کی آمد کے بعد آئی او ٹی سروسز کے لیے ڈیٹا سمز کی زیادہ تعداد درکار ہوگی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق اس وقت ایک شناختی کارڈ پر پانچ وائس اور تین ڈیٹا سمز سمیت مجموعی طور پر آٹھ سمز جاری کرنے کی اجازت ہے،سمز کی تعداد میں مجوزہ تبدیلی پر موبائل فون کمپنیوں سے مشاورت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں